ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کی 49 ویں برسی آج جمعرات کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
شہید کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائیگا،پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانی کی یاددلاتاہے ،راشد منہاس شہید نے مادروطن کی خاطر عظیم روایات کو زندہ رکھا ،ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،
1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران 20اگست کو ٹی تھری ٹرینر کی پرواز میں فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن بھی ان کے ساتھ سوار ہوئے اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے پاک فضائیہ کے طیارے کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا،راشد منہاس شہید نے فوری طورپر پی اے ایف مسرور بیس پر صبح11:35بجے رابطہ کیا اور طیارے کے اغوا کے متعلق آگاہ کیا،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
راشد منہاس نے طیارے کا رخ فضا سے زمین کی جانب کر دیا اور بھارتی سرحد سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر ٹھٹھہ کے قریب طیارہ زمین بوس کر دیا، اس طرح مادر وطن کے وقار کو بچاتے ہوئے شہادت کے مرتبہ پرفائز ہو گئے ،
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے
راشد منہاس شہید کو ان کی قربانی کے صلہ میں نشان حیدر سے نوازا گیا۔ شہید یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمرأفسرہیں۔ شہید نے 1968میں پاک فضائیہ میں بحیثیت پائلٹ افسر شمولیت اختیارکی ، انہوں نے مارچ 1971 میں کمیشن حاصل کیا تھا،
آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آرکا دورہ،ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات