حماس کے میزائل حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج گئے

0
40

حماس کے میزائل حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطین پر حملے جاری رکھے ہوئے جس کے نیتجے میں 103 شہادتیں ہو چکی ہیں

اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، کئی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، زخمیوں اور شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،غزہ میں عید بھی اسرائیلی حملوں میں گزری فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی تا ہم اسرائیلی حملے جاری رہے

دوسری جانب خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں خوف کا سماں ہے اور شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں،حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی اسرائیل میں عوام کو خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں ،حماس کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کے بعد جنوبی اور وسطی اسرائیل میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے فائر کیا جانے والا ایک راکٹ تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر ریشن لیٹسن میں ایک عمارت پر گرا۔ اسی طرح تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر بیتح تکفا میں بھی ایک راکٹ گرنے کی تصدیق کی گئی۔ اس کے نتیجے میں جائے وقوع پر آگ بھڑک اٹھی ہوابازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے راکٹوں کے سبب تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈے آنے والی پروازوں کو جنوب میں رامون کے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا ہے۔

حماس کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سے سات اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں،

Leave a reply