فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں منعقد کی گئی باقاعدہ تقریب میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کی اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویزات پر دستخط بھی کیے، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یر غمالیوں کے بدلے 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
اس سے قبل حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد روک دیا تھا تاہم مصر اور ترکی کی جانب سے فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد پر آمادہ کیا گیا جس کے بعد مزید یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکی۔
فراڈکیس میں قید ملزم کا جیکولین کوویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کا تحفہ
حماس تنظیم نے گذشتہ ماہ اس بات پر آمادگی ظاہر کی تھی کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلیوں کو حوالے کیا جائے گا جن میں خواتین اور بوڑھے شامل ہیں، معاہدے کا پہلا مرحلہ چھ ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔ اس دوران میں غزہ کی پٹی کے کچھ علاقوں سے اسرائیلی فوج کا انخلا عمل میں آئے گا مذکورہ 33 اسرائیلیوں میں سے اب تک 16 کو رہا کیا جا چکا ہے ان کے علاوہ پانچ تھائی باشندوں کو بھی رہائی کے عمل میں واپس کیا گیا جن کا معاہدے میں فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی بڑھتی وجہ افغان طالبان کی مدد قرار
اسرائیلی رپورٹوں کے مطابق غزہ میں باقی 76 اسرائیلیوں میں سے آدھی تعداد ابھی زندہ ہے توقع ہے کہ فائر بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے اس میں بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو سیکڑوں فلسطینیوں کے مقابل رہا کیے جانے کی توقع ہےمعاہدے کا تیسرا اور آخری مرحلہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے مخصوص ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق تعمیر نو پر 53 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔