سندھ حکومت کا انقلابی تعلیمی اقدام، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے SELECT پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

افتتاحی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ،پروگرام میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر Bolormaa Amgaabazar s, سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی و دیگر شریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹ (SELECT) سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کا پہلا ڈیجیٹل نظام متعارف ہو گیا ،پروجیکٹ کا مقصد پرائمری طلبہ کی ریڈنگ اسکلز میں اضافہ کرنا ہے ، ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں، بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے،ضروری تھا کہ ہم بچوں کو ٹریک کرسکیں تاکہ درست معلومات مل سکیں،اس حاضری سسٹم کے منصوبے کو اسکول کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے۔

پروجیکٹ کا نفاذ 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں پائلٹ پروجیک کے تحت شروع ہو گیا،سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی جماعتوں میں تدریسی معیار میں بہتری اور اساتذہ کی تربیت ہوگی، پرائمری سے مڈل سطح تک تعلیمی ماحول کی اپ گریڈیشن ممکن ہوگی، اسکول مینجمنٹ اور لیڈرشپ میں ڈیجیٹل نظام کا نفاذ ہوگا،ریفارم سپورٹ یونٹ کی نگرانی میں مکمل مانیٹرنگ اور شفاف نظام رائج ہوگا، سیمرز نظام کے تحت طلبہ و اساتذہ کی حاضری، رجسٹریشن اور گریڈ پروموشن کو ڈیجیٹلائزیشن کیا گیا ہے،غیر حاضر طلبہ کی وجوہات کی نشاندہی اور بروقت اصلاحی کارروائی ہوگی، 600 اسکولز میں نفاذ مکمل جن میں 120 پرائمری، 480 مڈل، 79 ہائی اسکول شامل ہیں،کل 1 لاکھ 37 ہزار طلبہ کا اندراج جن میں79730 بچیاں اور 57501 بچے شامل ہیں،72 فیصد اسکولز کو ایجوکیشن لڑکے اور لڑکیاں دونوں (Mixed) ہونگےاپریل سے مئی 2025 تک حاضری میں 16 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی،ہائی رسک طلبہ کی شرح 32.5 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رکارڈ ہوئی

Shares: