مزید دیکھیں

مقبول

ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔چیئرمین چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک

مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان معاشی طور پر مضبو ط ملک بن کر ابھرے گا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں‌ پاک چائنہ فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسپشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان معاشی طور پر مضبو ط ملک بن کر ابھرے گا، چین نے ا پنی ترقی پر توجہ دی اور ہر قسم کے تنازعات سے گریز کیا،چینی صدر شی جن پنگ نے محنت اور لگن سے کام کیا ،کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے چینی باشندوں کو نشانہ بنایا جس پر بے انتہا افسوس ہوا،ملک دشمن عناصر پاک چین تعلقات خراب کرنے پر تلے ہیں،مضبوط عز م سے کہہ رہاہوں چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ،دونوں ممالک شراکت داری کو معاشی اہداف کےحصول کے لیے نتیجہ خیزبنائیں گے ، پاک چین دوستی ہر موقع پر ثابت ہوئی اور ہر آزمائش پر پورا اتری ہے، ایسی دوستی کی کہیں مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کو کاروباردوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے،چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہماری لیے مشعل راہ ہے، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

قبل ازیں چائینہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین جناب لو ژاؤہوئی کی وزیرِاعظم سے ملاقات ہوئی ہے،وزیرِاعظم اور چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے چین پاکستان کی منفرد اور پائیدار دوستی اور مشترکہ ترقی، اسٹریٹجک اعتماد اور باہمی فائدے سے چلنے والے عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہِ خیال کیا۔چیئرمین سی آئی ڈی سی اے کا کہنا تھا کہ پاک چین مشترکہ خلا میں سٹیلائٹ بھیجنے کے مشن سے پاک چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناب لو ژاؤہوئی آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں،آپ نا صرف پاکستان میں چین کے سفیر تھے بلکہ آپ پاکستان میں پاکستان کے بہترین دوست بھی تھے اور یہ جذبہ اب بھی قائم ہے۔ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔پاکستان چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات، معدنیات و کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔پاکستان ریلوے مین لائین 1 (ایم ایل1) کی اپ گریڈیشن کا منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے آج بیجنگ میں ملاقات کی۔وزیرِاعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے CIDCA کی بھرپور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ترقی اور سلامتی کے درمیان باہمی طور پر مضبوط تعلقات پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی آہنی علامت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سماجی اقتصادی ترقی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں اطراف کی عوام کی زندگیوں اور معاش کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک کے فیز II میں تعاون کی یہ رفتار برقرار رہے گی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام قدرتی آفات اور آفات کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کووڈ – CoVID-19, 2022 کے بعد کے سیلاب کی تعمیر نو اور پولیو ویکسین کی فراہمی کے دوران ترقی پذیر ممالک اور خاص طور پر پاکستان کی مدد کرنے میں CIDCA کے اہم کردار کی تعریف کی۔ چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی کے ردِعمل اور انسانی وسائل کی ترقی بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو (جی ڈی آئی) کے تحت جاری منصوبوں میں دو طرفہ شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ، وفاقی وزیرِ نجکاری عبد العلیم خان، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین کی وزیرِاعظم سے ملاقات
علاوہ ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے چائینہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک (سی ای ایکس آئی ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر وو فلن نے آج بئیجنگ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے حکومتِ پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا تاکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں کیونکہ غذائی شعبے میں مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور پبلک ڈیبٹ کو مزید پائیدار سطح پر لایا گیا ہے۔وزیرِاعظم نے پاکستان کی صنعتوں، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی جدید کاری کے لیے ایگزم بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پاک چین مشترکہ منصوبے کے منصوبوں اور تجارتی فنانسنگ میں چینی ایگزم بینک کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔

ایگزم بینک کے چیئرمین نے وزیرِاعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس طرح آپ نے پنجاب اسپیڈ سے کام کیا اور بہترین کارکردگی دکھائی اسی طرح ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا ہر منصوبہ چائینہ ایگزم بینک کے لیے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سی پیک فیز II کے تحت اقتصادی اور مالی تعاون کے اہم کردار اور چائینہ ایگزم بینک کی پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور "مشترکہ خوشحالی” کے تصور کے تحت پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون پر زور دیا۔ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ، وفاقی وزیرِ پاور اویس احمد خان لغاری اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

وزیراعظم کا ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چینی کمپنی کیساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط

ہم چین کے اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، وزیراعظم

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan