ہمیں حضورﷺ کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہرشعبے میں مشعل راہ بنانا ہوگا،صدر مملکت

0
33
arif alvi

لاہور: 12ربیع الاول،جشن عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات کاآغاز،عید میلاد النبیؐ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں گلیاں بازار سج گئے کہیں موٹرسائیکل اور کار ریلی نکالی گئی تو کہیں کشتیوں اور اونٹوں کی ریلیوں سے اظہار عقیدت کیا گیا۔

باغی ٹی وی: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہناہےکہ مرکزی جلوسوں،محافل اورریلیوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،500اپر سب آرڈینیٹس سمیت 3ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں 12ربیع الاول کے پروگراموں کو محفوظ اور پر امن بنائیں گے-

خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تمام مسالک آپس میں تحمل، بھائی چارے اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں،مساجد، امام بارگاہوں اور پبلک مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،12ربیع الاول کے تمام پروگرامز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد،گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت ہے-

عید میلاد النبی پراسلام آباد ،لاہور،کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت شہر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کا سماں ہے۔ شہروں میں گلیاں اور بازار بھی سج گئے۔ شہریوں نے گھروں میں سجاوٹ کر کے حضور پاک سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ملتان میں جشن عید میلادالنبیﷺمذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے،عید میلاد النبیﷺکے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہیں،ضلع بھر میں عید میلاد البنیﷺکے 110 جلوس اور ریلیاں برآمد ہوں گی،23 مقامات پر محافل نعت منعقد ہونگی،6 جلوس ، ریلیاں اور5 محافل حساس قرار دیئے گئے ہیں،جلوس ریلیوں اور محافل نعت کی سیکیورٹی پر 3 ہزار پولیس اہلکار و افسران تعینات ہیں-

صدر مملکت عارف علوی نے پوری قوم کو نبیﷺکی تشریف آوری پر مبارک دی اور 12ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے،حضور ﷺ کی سیرت طیبہ عالم انسانیت اور دنیا کی فلاح وکامیابی کی ضامن ہے-

ہمیں حضورﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہئے :طاہر اشرفی

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہمیں حضورﷺ کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہرشعبے میں مشعل راہ بنانا ہوگا، رسول اللہ خاتم النبین ﷺ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلائی،حضور ﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے-

12ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور میں دن کا آغٓاز اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک آرمی کے دستے نے فلک شگاف نعرے بلند کئے مساجد ، سرکاری عمارتوں، مارکیٹوں اور اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے ماڈل بھی تیار کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں جلوس اور نعتیہ محافل کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی ریلی کا انعقاد کیا ۔ عاشقان رسولؐ نے یارسول اللہ کے نعرے لگائے حیدرآباد میں اونٹ گاڑی پر بچوں کے جلوس نے سب کی توجہ حاصل کرلی راولا کوٹ میں موٹرسائیکل اور کار ریلی نکالی گئی شہر کی فضاء درود پاک کی صداؤں سے معطر ہوگئی۔

کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی بند ہے ،حکام نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے فون سروس بن درکھنے کا فیصلہ کیا، کراچی میں آج گرین لائن اور، اورنج لائن بس سروس بھی معطل رہے گی۔

گوجرخان سج گیا عید میلاد النبیَ کی تیاریاں مکمل

Leave a reply