ہمیں صبر نہیں انصاف چاہیئے،ہمارے بچوں کے قاتلوں کو معافی دینے والی حکومت کون ہیں؟

0
62

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متعلق کیس میں عدالت کے باہر شہدا کے والدین نے کہا کہ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو معافی دینے والی حکومت کون ہیں؟

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے شہدا کے والدین کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں صبر نہیں انصاف چاہیے۔ والدین نے سوال اٹھایا کہ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو معافی دینے والی حکومت کون ہیں؟نہیں چاہتے دہشتگردی کےدروازے اس ملک میں دوبارہ کھولے جائیں وہ کیسے اپنے بچے کے اس یقین کو ٹوٹنے دیں کہ انہیں انصاف ملے گا۔

ایک والدہ نے دہائی دیتے ہوٗے کہا کہ ان کا بچہ یہ کہتے شہید ہوگیا کہ اس کی ماں دہشت گردوں کو نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متعلق کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے سپریم کورٹ نے حکمنامے میں لکھوایا کہ چارہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے حکومت کو معاملے پر مثبت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے عمل میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کو بھی ساتھ ملایا جائے۔

سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو بلانے کا مشورہ دیا جائے،وزیراعظم کو بریفنگ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے حکمنامے میں گزشتہ سماعت کا حکم نامہ دوبارہ شامل کیا جائے حکومت انصاف کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی عدالت نے وفاقی حکومت کو متاثرین کی شکایات پر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث افراد کیخلاف مثبت اقدام اٹھائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے ہمراہ پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سب سے بڑا ادارہ ہے، جو قانون اور آئین کے مطابق ہو گا وہی ہو گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور گیم صرف عمران خان کی ہے لہٰذا وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی اور پانچ سال پورے کرے گی۔

وزیراعظم کی سپریم کورٹ پیشی، شیخ رشید نے پہنچتے ہی بڑا بیان دے دیا

Leave a reply