ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

0
34

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔

باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے سیلابی پانی سے اس وقت مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

عمران خان ایک نااہل شخص ثابت ہوا،مولانا فضل الرحمان

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سینکڑوں کلومیٹر پر محیط جھیل بن گئی۔پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے متاثرین میں ایک کروڑ 60 لاکھ بچے، 6 لاکھ حاملہ خواتین شامل ہیں ہمیں نا صرف سیلاب سے نمٹنا ہے بلکہ وبائی امراض سے بھی متاثرین کو بچانا ہے40 لاکھ ایکٹرپر کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں فصلیں تباہ ہونے سے ہمیں غذائی قلت سے بھی نمٹنا ہے آئی ایم ایف سے ملنے والی امداد سے ہمیں کچھ اقتصادی ریلیف ملاہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ موحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفت،ہیلتھ ایمرجنسی،غذائی تحفظ جیسےچیلنجیزکاسامنا ہےان تمام مشکلات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں اور مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اشد ضروری ہے بھارت کے حالیہ اقدامات کے باعث کشمیریوں کے بنیادی حقوق بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات

Leave a reply