fbpx

حامد میراپنی ہی بات سے مُکرگئے:کہتے ہیں کہ میں نے کسی سے معافی نہیں مانگی

لاہور:حامد میراپنی ہی بات سے مُکرگئے:کہتے ہیں کہ میں نے کسی سے معافی نہیں مانگیا،طلاعات کے مطابق جیو نیوز کے اینکر اور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ انھوں نے جیو کی انتظامیہ یا کسی اور سے ’کوئی معافی نہیں مانگی‘ اور جو بیان ان سے منسوب کیا جا رہا ہے وہ ایک وضاحتی بیان ہے جو صرف اور صرف منتخب صحافتی تنظیموں کی بنائی گئی کمیٹی کے لیے ہے۔

میں نے معافی وافی نہیں مانگی، یہ وضاحتی بیان ہے جو صحافتی تنظیموں کے لیے جاری کیا گیا۔‘

 

 

مجھے کمیٹی کی جانب سے بارہا کہا گیا کہ آپ جیو کی انتظامیہ کو کوئی وضاحت جاری نہیں کرتے تو نہ کریں لیکن ہمیں تو کوئی وضاحت دے دیں جس کی بنا پر ہم عدالت میں آپ کا دفاع کر سکیں۔‘

حامد میر کے مطابق تین دن کے اجلاس کے بعد اس کمیٹی نے وکلا کے ساتھ مل کر یہ ’وضاحتی بیان‘ جاری کیا ہے۔ ’اس وضاحتی بیان میں معافی وافی کوئی نہیں ہے اور میرا نقطہ نظر وہی ہے کہ صحافیوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’میں نے یہ ضرور کہا ہے کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے یا جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو اس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

یاد رہے کہ حامد میر نے یہ معافی تحریری طورپرمانگی تھی اورپھراپنی ہی تحریر کردہ معافی سے مُکرگئے ہیں جس کے بعد ملک بھرسے سوشل میڈیا پرحامد میرکے اس رویے پربہت زیادہ سخت تنقید کی جارہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.