حامد میر سے اہم شخصیت کا رابطہ،ہم تمہارے ساتھ ہیں، اعلان

0
42
حامد میر سے اہم شخصیت کا رابطہ،ہم تمہارے ساتھ ہیں، اعلان

حامد میر سے اہم شخصیت کا رابطہ،ہم تمہارے ساتھ ہیں، اعلان

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے اینکر پرسن حامد میر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ایک عرصے سے آزادی صحافت کیلئے آواز اٹھائی ہے صحافت کا گلہ گھونٹنے کیلئے حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔کبھی صحافیوں پر شہید کبھی حملہ اور کبھی گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے یہ روش ناقابل قبول ہے ۔حامد میر اور انکے دیگر ساتھی جراءت کی علامت ہے جنہوں نے کاروان سچ اور حق کا کلمہ بلند کیا ہے جمعیت علماء اسلام ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور زرد صحافت کی شدید مذمت کرتی ہے ۔

مولانا عبدالغفورحیدری کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے کاسہ لیس صحافی ضمیر فروشی کا مرتکب ہورہے ہیں ایسے بے ضمیر لوگ صحافت کے پاکیزہ دامن پہ ہمیشہ بدنما داغ رہینگے ۔ حامد میر اور ان کے دوستوں نے ظلم وجبر کے خلاف جو آواز اٹھائی ہے میدان ان ہی کا رہیگا انکی کردار کشی کرنے والوں کی ناکامی مقدر رہیگی

واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا ،حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی، حامد میر کی گرفتاری کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین دن ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر رہا

حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

#حامد_میر_کو_گرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

مارنا پیٹنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں ،حامد میر

Leave a reply