حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

0
34

حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر حامد میر کو جیو ٹی وی نے نکال دیا ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے حامد میر پر پابندی بارے تشویش کا اظہار کیا ہے، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میں حامد میر کے ٹاک شوز اٹینڈ کرتا رہا ہوں اور انہیں سنتا بھی رہا ہوں میں نے کبھی نہیں سنا کہ انہوں نے کوئی بات ایسی بولی ہو جو جیو کی پالیسی یا مشن اسٹیٹمنٹ کے خلاف ہو۔ تو پھر ان پر پابندی لگانے کا جواز کیا ہے۔ اگر حامد میر نے جیو سے باہر کسی اور پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بات کہی ہے، تو ملک میں آئین اور قانون موجود ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ جیو کو پابندی لگانے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا ،حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی، حامد میر کی گرفتاری کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین دن ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر رہا

حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

#حامد_میر_کو_گرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply