کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

0
27
court

کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

سیشن کورٹ اسلام آباد،کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری کر دیئے گئے

سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کر دیا گیا، سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہ کر سکا، پولیس کی جانب سے انتہائی ناقص تفتیش کی بنا پر ملزمان کو بری کر دیا گیا 3مارچ 2014 کو اسلام آباد کچہری میں 2 خودکش حملے کیے گئے تھے سانحہ کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں ایس ایچ او خالد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا

پشاور کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا بعدازاں ملزمان کو وفاقی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ملزمان میں بسم اللہ، جان محمد ، جمروز سید ، عبدالغفور اور قمر الزمان شامل ہیں

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، وکلاء مشکل میں پھنس گئے

Leave a reply