حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے باغی اراکین کے جمع ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے ممکنہ کاروائی کو روکنے کے لئے اپوزیشن میدان میں آ گئی ہے تین سابق وزرائے اعظم نے سیکرٹری داخلہ او انتظامیہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کہ سندھ ہاؤس پر حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے پیپلز پارٹی کے دو سابق وزیراعطم ید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور ن لیگ کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ خط میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہاؤس میں ہوئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ،پولیس گردی کے ذمہ دار وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہوں گے سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور انتظامیہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہوگی آئین شکنی کرنے ، مدد کرنے والوں کو سزا کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ سابق وزرائے اعظم نے اپنے خط میں کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا، عمران خان 172 ارکان نہیں لا پا … حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط پڑھنا جاری رکھیں