حملہ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،ٹرمپ کی امریکیوں سے اپیل

0
26

حملہ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،ٹرمپ کی امریکیوں سے اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے پر بات کرنے سے گریزکرتے ہوئے کیپٹل ہل میں ہونے والی تباہی کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، امریکی قوم قانون پر عمل کرنے والی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے حامیوں کو پرامن رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام تناؤ کم کریں اور جذبات پر قابو میں رکھیں۔

ٹرمپ نے اپنے مواخذے پر کوئی بات نہیں کی.ٹرمپ کا مواخذہ اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری،ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات،کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کردی گئیں،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز تعینات،واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نیشنل گارڈز موجود ہیں

واضح رہے کہ کیپٹل ہل ہنگامے کے بعد سے ٹرمپ انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے اور وہ خود ترسی کا شکار ہو چکےہیں۔ ان کو بغاوت پر اکسانے کے الزام پر مواخذے کا سامنا ہے۔ ایوان نمائندگان میں 232 ارکان نے فوری مواخذے کے حق میں ووٹ دئیے جن میں ٹرمپ کی پارٹی کے 10 ارکان بھی شامل ہیں، 197 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد مواخذے کی قرارد سینیٹ میں بھیجی جائے گی۔

Leave a reply