اسرائیل کی غزہ پر بمباری،حملوں کا سلسلہ جاری ہے،غزہ میں 26 سوے زائد اموات ہو چکی ہیں،اسرائیلی وزیر دفاع نے مہلک جنگ کی دھمکی دی ہے
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2670 ہو گئی ہے،حملوں میں نو ہزار چھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 730 بچے بھی شہید ہوئے ہیں،
اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت ہوئی ہے، فلسطین جرنلسٹ سینڈیکیٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں میں 11 صحافی مارے جا چکے ہیں،صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز ایک بیان میں لبنان سے اسرائیل کی طرف دراندازی کی کارروائی کی ذمہ داری قبول کی اور اعلان کیا کہ اسکے تین جنگجو اسرائیل میں "گھسنے” میں کامیاب ہونے کے بعد مارے گئے ہیں.
نیتن یاہو کی بائیڈن کو یکجہتی کے لیے اسرائیل کے دورے کی دعوت۔
اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اسرائیل سے یکجہتی کے لیے اسرائیل کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے، تاہم امریکی صدر کا دورہ کب ہوتا ہے، اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، امریکی سیکرٹری خارجہ اور امریکی وزیر دفاع اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں.
اسرائیل کو حماس کی بربریت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔فرانس
فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ فرانس مشرق وسطیٰ کے اس خطے میں جہاں اسرائیل اور فلسطینی تحریک حماس کے درمیان جنگ شدت اختیار کر رہی ہے، میں "آگ لگنے سے بچنے کی کوششیں” جاری رکھے گا۔انہوں نے اپنے دورہ اسرائیل کے بعد ایک پریس بیان کے دوران کہا: "صورتحال مشکل، تشویشناک اور خطرناک ہے،” "دہشت گردانہ حملوں” میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی لوگوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے،جبکہ 13 فرانسیسی شہری لاپتہ ہیں،انکا کہنا تھا کہ "اسرائیل نے ناقابل بیان منظر دیکھا،” اسرائیل کو حماس کی بربریت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
فرانسیسی صدرمیکرون نے ایرانی صدر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع میں کسی بھی طرح کی شدت کے خلاف خبردار کیا ہے،فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کے روز اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان "خاص طور پر لبنان میں کسی بھی طرح کے تنازعات میں اضافے یا توسیع” کے خلاف فون کال میں "انتباہ” کیا۔صدارتی بیان میں کہا گیا کہ "ایران، حزب اللہ اور حماس کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیکھتے ہوئے، ذمہ داری کا حامل ہے،” میکرون نے ایرانی صدر کو ” تنظیم حماس کے زیر حراست متاثرین اور یرغمالیوں میں فرانسیسی خواتین اور مردوں کی موجودگی سے بھی آگاہ کیا، اور کہا کہان کی رہائی "فرانس کی ترجیح ہے۔”
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
اسرائیل نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست 155 قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کے ٹھکانے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 289 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی نیوز چینل سی این این کی خاتون صحافی نے حماس کے ہاتھوں اسرائیلی بچوں کے سرقلم کرنے کے دعوے پر معذرت کرلی.خاتون صحافی سارا سڈنر نے ٹویٹر پر معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ حماس نےبچوں کے سر قلم کیے اس بیان کو اس وقت جاری کیا گیا جب ہم آن ایئر تھےتاہم آج اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ بچوں کے سر قلم کیے گئے تھے، مجھے اپنے الفاظ کی ادائیگی محتاط رہنے کی ضرورت تھی اسرائیلی دعوؤں کی تائید کرنے پر میں معذرت خواہ ہوں۔