حماد اظہر کا ریکارڈ بجلی کی ترسیل کا دعویٰ لیکن عوام کو نہیں‌مل رہی

0
26
حماد اظہر کا ریکارڈ بجلی کی ترسیل کا دعویٰ لیکن عوام کو نہیں‌مل رہی #Baaghi

حماد اظہر کا ریکارڈ بجلی کی ترسیل کا دعویٰ لیکن عوام کو نہیں‌مل رہی

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے . ملکی تاریخ میں پہلی بار 24ہزار284میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت ترسیل کے نظام کو بہتر نہ کرتی تو ہم یہ حاصل نہ کر پاتے،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگ نے بجلی کے مہنگے معاہدے کئے، ملکی وسائل چھوڑ کر دی فیول پر پاور پلانٹس لگائے، گزشتہ حکومتوں نے خود بجلی پیداواری درآمدی نظام فیول پر لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہی لوگ خود ہی اس کا واویلا کر رہے ہیں جو آپ کو دینا پڑے گا،

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آنکھ مچولی جاری ہے، اسلام آباد میں یہ حال ہےکہ ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد بجلی بند کی جارہی ہے دیگر دور دراز علاقوں‌میں کیا صورت حال ہوگی ۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ اسپتالوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے، تاہم اسپتال انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل بندوبست بھی رکھیں۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، گیس فراہمی 685 سے بڑھا کر 750 ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کم فراہمی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

Leave a reply