ہمارے جوان دہشتگردوں کو ختم کیے بغیر دم نہیں لیں گے ،ترجمان پاک فوج کا پیغام

0
72

ہمارے جوان دہشتگردوں کو ختم کیے بغیر دم نہیں لیں گے ،ترجمان پاک فوج کا پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکہ کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تیاری کر رکھی ہے، افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی،پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے،حالیہ دہشتگردی کےواقعات اسی جانب اشارہ کرتے ہیں ہم نے دہشتگردی کی طویل جنگ لڑی، اس میں بے مثال کامیابیاں ملیں،پاک افغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگا چکے ہیں،مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کیلئے ہم نے بہت تیاری کی ہے،افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا،

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں شدت پسند گروپوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے،پاک افغان بارڈر پر تمام غیر قانونی پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، قبائلی اضلاع میں پولیس اور لیویز کی تربیت کی نگرانی فوج کر رہی ہے،ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے،بارڈر پر جدید بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی کی گئی ہے ایف سی کی استعداد کار میں بھی بے مثال اضافہ ہوا ہے،خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 150 سے زائد دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں ،آپریشن بھی ہو رہے ہیں جن میں اب تک 42 دہشتگردوں کو مار چکے ہیں،افواج پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر طرح تیار ہے،آپریشن جارہانہ انداز میں کر رہے ہیں، دہشتگرد بھاگ رہے ہیں،ہمارے جوان دہشتگردوں کو ختم کیے بغیر دم نہیں لیں گے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار سے زائد قربانیاں دیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں آپریشن کیے، پاکستان میں تمام نو گو ایریاز ختم کر دیئے

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

Leave a reply