ہماری جدوجہد عمران خان کو ہٹانے تک نہیں بلکہ…احسن اقبال نے نیا دعویٰ کر دیا

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کا بیانیہ ایک ہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی سیدھی بات کرتا ہے تو کوئی گھما پھرا کر،تمام جماعتوں کا مرکزی نقطہ ایک ہی ہے،ہماری ریاست اور معیشت دن بدن بگڑ رہی ہے،آج کا دور معاشی تحفظ کا دور ہے،سوچنا ہوگا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کیسے کرسکتے ہیں ،پاکستان سے سرمایہ بھاگ چکا ہے،حکومت نے ملک میں خوف کی فضا قائم کررکھی ہے،پی ڈی ایم قیادت پہلے دن سے کہہ رہی ہے ایک میثاق جاری کریں گے ،بتایا جائے گا ہم اہداف کیسے حاصل کریں گے اور کیا اصلاحات چاہتے ہیں ،13نومبر کو میثاق سے متعلق تجاویز دیں گے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد صرف عمران خان کو ہٹانے تک نہیں،ہماری جدوجہد ملک میں اصلاحات لانا ہے،ن لیگ میں ایسی کوئی آواز نہیں جو نوازشریف کے بیانیے کے مخالف ہو،ن لیگ کو ملک میں شدید پذیرائی مل رہی ہے،جلیل شرقپوری نے 4سال پہلے اپنا راستہ جدا کرلیا تھا،قادربلوچ کا مطالبہ تھا ثنا اللہ زہری کو اسٹیج پر نشست دی جائے،ہماری جدوجہد اسٹیج پر کسی سردار کو نشست دینے سے زیادہ ہے ،نظریاتی لوگوں کے ساتھ پارٹی کو مضبوط کریں گے،

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

نواز شریف کے بیانیے پر شہباز شریف ناراض، ن لیگ میں شدید اختلافات

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ترقی ن لیگ دور میں ہوئی،گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ امن ہمارے دورمیں تھا،

عورت کی حکمرانی اسلام میں جائز نہیں تو مریم کو کیسے مانیں،ن لیگی رکن اسمبلی نے دبنگ اعلان کر دیا

Leave a reply