ہماری زندگی تحریر: کائنات عزیز راجہ

0
79

ہماری زندگی میں بعض لوگوں سے تعلقات اس حد تک بڑھ جاتے ہیں جنہیں کسی رشتے کا نام تو نہیں دیا جاتا لیکن انہیں نبھانا ضرور جاتاہے، ان میں ایک اہم تعلق دوستی کا بھی ہے۔ دوستی کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ ہمارے معاشرے میں تقریباً سبھی لوگ کسی نہ کسی سے دوستی نبھا رہے ہیں
دوست کون ہوتا ہے، جس کے دل میں آپ کے لیے خلوص کا دریا موجیں مار رہا ہوتا ہے اور آپ کے پسینے پہ اپنا خون بہانے کو یہ ہر وقت تیار رہتا ہے۔ آپ کی خاطر جوئے خوں عبور کرنے کو بھی تڑپتا ہے، آسمان سے تارے توڑ کے لانے کو بھی پھڑکتا ہے
دوست ۔۔۔۔ کون ہوتا ہے؟
اس کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔۔ میں اپنے احساسات جو میں نے محسوس کیا میں اپنے جذبات جو میں نے دیکھے اپنی ایک بہت ہی پیاری دوست بہنوں جیسی بلکہ ان سے بھی بڑھ کر ہے اس کے بارے میں لکھوں گی ،، آپ سب مجھے آخر میں رائے دینا کیا میرا نظریہ صحیح ہے؟؟؟
دوست دو طرح کے ہوتے ہیں
اچھے دوست اچھی صحبت برے دوست بری صحبت
اچھے اور بُرے دوست کی مثال اس حدیث پاک سے سمجھئے چنانچہ فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: اچھے برے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے(آگ بھڑکانے) والے کی طرح ہے، مُشک اٹھانے والا یا تجھے ویسے ہی دے گا یا تُو اس سے کچھ خرید لے گا یا اس سے اچھی خوشبو پائے گا اور بھٹی دھونکنے والا یا تیرے کپڑے جلادے گا یا تُو اس سے بدبو پائے گا۔(مسلم، ص1084،حدیث 6692
اب اچا دوست کیسا ہوتا ہے (1)اچھا ہم نشیں وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں اللہ یاد آئے اور اس کی گفتگو سے تمہارے علم میں اضافہ ہو اور اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔ (جامع صغیر، ص247،حدیث:4063
(2)اچھا ساتھی وہ ہے کہ جب تو اللہ کو یاد کرے وہ تیری مدد کرے اور جب تو بُھولے تو یاد دلا دے۔ (جامع صغیر، ص244،حدیث:3999
اچھا دوست بھی اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے
کہ اگر کبھی دوست سے کوئی غلطی ہوجائے یا وہ بُری صحبت میں پڑ جائے تو فوراََ اس سے دوری اختیار کرنے کے بجائے اسے سمجھانا چاہئے کیونکہ اچھے دوست کے اوصاف میں سے اہم ترین وصف یہ بھی ہے کہ وہ اپنے دوست کو بری صحبت میں نہیں چھوڑتا، بلکہ اسے برائی سے نکالنے کی کوشش کرتا اور اس کے لئے بارگاہِ الٰہی میں دعا کرتا ہے،
دوست کون ہوتا ہے؟؟؟
جو آپ کو درد میں دیکھ کر تڑپ جائے
جس کی باتوں سے آپ کو تسکین ملے
وہ اگر خاموش ہو تو آپ سے رہا نہ جائے
جو آپ کا غم بانٹے
آپ کو خوش دیکھ کر خوش ہو
آپ کو پریشان دیکھ کر بےچین ہو جائے
ہر مشکل میں آپ کے ساتھ ہو
جو دھوپ میں سائے جیسا ہو
جو بارش میں چھتری ہو
جس کے بارے میں آپ سوچیں تو عجیب سی خوشی محسوس ہو
جو سوچے بنا ذہن میں ہو
جو صرف ذہن میں نہیں بلکہ دل پہ بھی حکومت کرتا ہو
جس سے مل کر آپ کو خوشی ملتی ہو
اور وہ خوشی بھی تمام غموں پہ حاوی ہو
جب وہ پاس ہو تو سب دکھ پریشانی آپ بھول جائیں
اور جب وہ دور ہو تو پھر اسی کے خیال میں رہیں
جو آپ کو بہت عزیز ہو اور سب سے خاص ہو
پھر جب وہ دوستی اس ذات کے لیے ہو جو مومنوں کا دوست ہے تو پھر اس دوستی کی شان تو اور بڑھ جاتی ہے
پھر دوست وہ ہوتا ہے ۔۔۔
جو آپ کو برے کاموں سے روکے
جو نیک کاموں کی رغبت دلائے
جو آپ کے ساتھ برا ہونے سے روکے
ان سب باتوں کے پیشِ نظر آپ کا دوست آپ کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔
یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو خون سے نہیں بلکہ دل سے بنتا ہے ، احساس سے بنتا ہے
جو آپ کے پاس تو نہ ہو مگر آپ کو اکیلا نہ رہنے دے
جو اپنی یادوں کا دائرہ آپ کے گرد لگا دے
جو کانٹوں میں گلاب ہو
جو آپ کی کل کائنات ہو

دوست دوست۔۔۔۔ جس کے لیے میرے پاس آج الفاظ ختم ہو گئے وہ ہوتا ہے دوست
"میری جان میرا مان ہو تم
ہاں میری جان ہو تم”
ٹویٹر ہینڈل
@K_A_R123

Leave a reply