ہمیں حکومت کے اسرائیل نامنظور موقف کی حمایت جاری رکھنا ہو گی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

0
58

ہمیں حکومت کے اسرائیل نامنظور موقف کی حمایت جاری رکھنا ہو گی۔ :فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

باغی ٹی وی :فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی پاکستان پالیسی کے خلاف ہے۔
اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔ اسرائیلی میڈیا پر پاکستانی شہری کا بیان دینا پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی خلاف ورزی ہے۔فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا ہے۔صہیونیوں کو عظیم قوم کہنے والے حقیقت میں فلسطین و کشمیر کے قاتل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

آج اسرائیل کی حمایت کرنے والے کل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھی حمایت کریں گے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر قمر عباس ، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ ق کے سید طارق حسن،


عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر ہمدانی، پائیلر کے کرامت علی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع، جعفریہ الائنس کے شبر رضا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا ہے.

Leave a reply