حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت پیشی کے موقع پر حکومت کو دیا مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی
حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ شہباز شریف کو عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے
حمزہ شہباز کو ڈیوٹی جج اسد علی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ،،عدالت نے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھاتھا،
رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا
ریفرنس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے ۔ نیب کی جانب سے عدالت میں کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر رمضان شوگر مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے۔
عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ حکومت اپوزیشن سے انتقام کہ بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دے ،ہمیں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتاہے یہ وقت بھی گزر جائے گا،مہنگائی اور بے روزگاری اس حکومت کا تحفہ ہے
حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان بھی حمزہ شہباز سے یکجہتی کے لئے عدالت آئے
نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار
واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد