حمزہ شہباز کی جان کا دشمن کون بن گیا؟ مریم اورنگزیب نے لگایا سنگین الزام

0
30

حمزہ شہباز کی جان کا دشمن کون بن گیا؟ مریم اورنگزیب نے لگایا سنگین الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج چودہ روز ہو گئے نواز شریف اور شہباز کی والدہ کو انتقال کئے ہوئے ،ابھی تک پیرول پر رہائی نہیں کیا گیا ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرایے کے ترجمان کو اور کوئی کام نہیں۔ والد ہ کے انتقال پر سیا ست کر رہے ہیں کبھی کہتے پانچ گھنٹے کے لئے اور پانچ دن کے لئے رہا کیا جائے گا ،وزیراعظم کل صرف اس لئے لاہور آئے تھے کہ کہیں شہباز شریف اور حمزہ کو رہا تو نہیں کر دیا ،حمزہ شہباز پچھلے اٹھارہ ماہ سے جیل میں ہے جب کچھ نہیں نکلا تو جان کے دشمن بن گئے پچھلی پیشی پر جس گاڑی میں لایا اس کی بریک نہیں تھی

مریم اورنگزہب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو آپ کے ہوتے روزگار نہیں ملے گا،کوئی ریلیف نہیں ملے گا،عوام کا نالائق اور ووٹ چوروں کے خلاف فیصلہ آ گیا ہے یوسف رضا گیلانی کے بچوں پر چوری کا مقدمہ درج کر کے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ،جو فیصلے عمران نیازی کر رہے ہیں، وہ ثابت کرتے ہیں کہ آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں

ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نئی رویت قائم کی گئی کہ والدہ کی میت گھر میں ہو بیٹے اور پوتے کو جیل میں رکھا جائے ،اس ملک میں اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہے کیونکہ ابھی تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا ،حکومت لوگوں کے لئے قانون اور ہے جب کہ اپوزیشن کے لئے قانون اور ہے ،ہم پر جو جھوٹے کیس بنائے ہے وہ تو وقت کے ساتھ ختم ہو جائے گے۔مگر ان کو حساب دینا ہو گا ،

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی

ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

Leave a reply