مزید دیکھیں

مقبول

اسحاق ڈار سے اماراتی وزیرخارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اماراتی...

پی ایس ایل 10 ، یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے ساتویں میچ میں...

8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے سے 8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے،

افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم اعجاز ریاض کو فورٹ عباس جبکہ ملزم عثمان کو کھچیاں برنالہ سے گرفتار کرلیا ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی ،سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جدید ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا

ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد کیپٹن( ر) محمد اجمل اور ایس پی مدینہ ڈویژن محمد نبیل نے ملزمان کی گرفتاری بارے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے مقتول حمزہ کو پیسوں کے لالچ میں اغواء کیا تھا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ حمزہ کو نیند کی گولیاں دیں جس کی وجہ سے حمزہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔فیصل آباد کو کرائم فری بنانے کیلئے آئندہ بھی پولیس اسی جذبے اور محنت سے کام کرے گی۔

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

قبل ازیں تاوان کیلئے اغوا ہونے والا نو سالہ بچہ پولیس نے کروایا بازیاب ،13 ستمبر کو تاوان کیلئے اغواہ ہونے والا 9 سالہ عبداللہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی نے پہلوان گوٹھ بازیاب کرا لیا۔پولیس کارروائی کے دوران تین اغواء کار گرفتار، تاوان کی رقم کے مطالبہ میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ اغواہ کاروں نے 9 سالہ عبداللہ ولد شفیق اللہ کو سرجانی کے علاقے نزد بلال مسجد سیکٹر 4A سے 13 ستمبر کو اغواء کیا جس کا مقدمہ نمبر 1438/2022 نامعلوم ملزمان کئخلاف درج کر لیا گیا۔اغواء کاروں کیجانب سے 14 ستمبر کو 25 لاکھ تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا گیا اور گزشتہ روز تاوان کی مد میں 30 لاکھ کی رقم کیلئے کال کی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی کی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تین روز میں اغواء برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan