اسلام کی خاطر شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والےپاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کردیا
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹریکے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ نظریہ کبھی نہیں ہونا چاہیئے کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں ، آپ کس ملک / قبیلے / مذہبی عقائد میں پیدا ہوئے ہیں
You never had a say in how u look, which country/tribe/religious beliefs u were born into, so if you r arrogant or have a sense of superiority on things u didn't even choose, then know that these are the traits of Iblees, the devil. Stay humble for Allah loves those who r humble.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) April 17, 2020
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ لہذا اگر آپ ان چیزوں پر غرور و تکبر کرتے ہیں یا ان چیزوں پر برتری کا احساس رکھتے ہیں جن کا آپ نے انتخاب بھی نہیں کیا ہے تو یہ غلط ہے
الف ڈرامے میں قلب مومن کا کردار ادا کرنے والے اد اکار نے لکھا کہ تو جان لیں کہ یہ سب خصوصیات ابلیس ، شیطان کی ہیں
حمزہ عباسی نےمسلمانوں کو تلقین کرتے ہوئےلکھا کہ بجائے غرور تکبر اختیار کرنے کے اللہ کے لئے عاجزی اختیار کرو
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اور اکثر ٹوئٹر پر اسلام سے متعلق معلوماتی پیغامات جاری کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے یو ٹیو ب چینل پر بھی اسلام کے متعلق بتاتے نظر آتے ہیں