حمزہ علی عباسی نے متنازع فلم ‘Cuties’ پر اپنی نیٹ فلیکس کی رکنیت منسوخ کردی

0
42

مشہور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے متنازع فلم ‘Cuties’ پر اپنی نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخ کردی ہے حال ہی میں ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ’نیٹ فلیکس‘ نے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا-

باغی ٹی وی : نیٹ فلیکس نے فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے فلم کے ٹریلر میں ہی انتہائی کم عمر لڑکیوں کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر دنیا بھر کے افراد نے نیٹ فلیکس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرے۔

11 سال کی مسلم لڑکی کو فلم میں انتہائی بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی اس فلم کے ٹریلر پر ہی لوگوں نے اعتراض کیا اور مذکورہ فلم کے خلاف چینج آرگنائزیشن پلیٹ فارم پر نوید وردک کی جانب سے آن لائن پٹیشن بنائی گئی جس میں نیٹ فلیکس سے مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کیوٹیز پر تنقید کے بعد چند دن قبل نیٹ فلیکس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت کی تھی کہ انہوں نے مذکورہ فلم سے متنازع تصاویر کو ہٹا دیا ہے اور یہ کہ فلم میں دکھائے جانے والے مناظر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی پالیسی کو بیان نہیں کرتے۔

تاہم اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے باوجود نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا جاتا رہا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کی ریلیز کینسل کرے لیکن اسٹریمنگ ویب سائٹ نے فلم کی ریلیز کینسل کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں دیا تھا-

جس کے بعد تُرک حکومت نے بھی کے فلم اور میڈیا ریگولیٹر ادارے نے نیٹ فلیکس کی فلم کو بچوں کے استصال پر مبنی فلم قرار دیتے ہوئے نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم کو ترکی میں ریلیز نہ کرنے کا کہا تھا۔

ترک حکومت کے ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ہائی کونسل (آر ٹی یو کے) کی جانب سے جاری بیان میں ’کیوٹیز‘ کو نامناسب فلم قرار دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ میڈیا ریگولیٹر ادارہ نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم ترکی میں بلاک کرنے کا حکم دے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ترک میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اگر نیٹ فلیکس نے ’کیوٹیز‘ کو اسلامی ملک میں بلاک نہیں کیا تو رجب طیب اردوان کی حکومت اسٹریمنگ ویب سائٹ کا عارضی طور پر لائسنس بھی منسوخ کرسکتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اسی مہم کی حمایت کرتے ہوئےٕ اپنی ٹوئٹ میں نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مذکورہ فلم کی ریلیز کینسل کرے دوسری صورت میں وہ نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کینسل کردیں گے-

تاہم اب حمزہ علی عباسی نے متنازع فلم ‘Cuties’ پر اپنی نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخ کردی ہے-


حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیٹ فلیکس کے کنفرمیشن پیغام کی تصویر شئیر کی جس میں پیغام درج ہے کہ ہائے حمزہ جیسا کہ آپ نے درخواست کی تھی اس کے مطابق آپ کی ممبر شپ 16 ستمبر 2020 سے منسوخ ہو جائے گی-

تصویر شئیر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے نیٹ فلکس کے اپنے منسوخ شدہ رکنیت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے لکھا کہ عالمی مذمت کے باوجود ، نیٹ فلکس نے کیوٹیز فلم CUTIES ریلیز کر دی ہے-

انہوں نے لکھا کہ نیٹ فلیکس نے میرے معاہدے کو ختم کر دیا ہے میں بہت کچھ کرسکتا ہوں لیکن میں یہی کر سکتا ہوں کی نیٹ فلکس سبسکرپشن منسوخ کردون شاید آپ کو بھی یہی کرنا چاہئے-

دوسری جانب فلم ‘کیوٹیز’ حال ہی میں ٹویٹر پر #CancelNetflix ہیش ٹیگ کے ساتھ 200،000 سے زیادہ ٹویٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹاپ ٹرینڈنگ بن گیا ہے-

واضح رہے کہ ’کیوٹیز‘ کی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین مسلمان خاندان اور اس گھر کی جوان ہوتی 11 سالہ بچی کے بلوغت کو پہنچنے والے رجحانات کے گرد گھومتی ہے جس میں 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں مسائل بھی رہتے ہیں۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 11 سالہ بچی اپنے آبائی مذہب اور انٹرنیٹ دور کے ٹرینڈز کے درمیان الجھ کر بے راہ روی کا شکار بن جاتی ہے اور اپنی عمر دیگر فرانسیسی بچیوں کے آزاد ماحول، تنگ لباس اور ان کی جانب سے بولڈ ڈانس کرنے سے متاثر ہوکر ان کے راستے پر چل پڑتی ہے اور پھر انتہائی کم عمری میں ہی وہ اپنی ہم عمر لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگتی ہے اور مسلمان بچی کی بولڈ اور فحش حرکتوں کو ان سے عمر میں بڑے لڑکے موبائل پر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں۔

Leave a reply