
دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو کہ گزشتہ برس 13 اکتوبر کو سینما گھرں کی زینت بنی اس میں فواد خان نے مولا جٹ کا اور حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا کردار ادا کیا . حمزہ علی عباسی کو نوری نت کے کردار میں بے حد سراہا گیا. یہاں تک کہ خود مصطفی قریشی جنہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا تھا انہوں نے حمزہ علی عباسی کی کھل کر تعریف کی . حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں فلموں کے لئے بہترین ہیرو کا
کلیسٹے سنڈے سپیشل ایوارڈ جیت لیا ہے. حمزہ علی عباسی کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ ان کے پسندیدہ فنکار کو نوری
نت کے کردار کو بہترین انداز میں نبھانے کےلئے ایوارڈ ز سے نوازا گیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ ابھی تک تین سو کروڑ تک کا بزنس کر چکی ہے. یاد رہے کہ فلم کو عمارہ حکمت نے پرڈیوس کیا ہے اور بلال لاشاری نے اسے ڈائریکٹ کیا. فلم میں حمزہ اور فواد کے علاوہ ماہرہ خان ،. عمائمہ ملک ، گوہر رشید اور فارس شفیع نے اہم کردار ادا کئے. اس فلم کو بھارتی فلم میکرز نے بھی دیکھا جن میں کرن جوہر کا نام قابل زکر ہے.