اسلام آباد:آج مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میںتحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشنے والے برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا بھر سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرنے والے افراد اور تنظیموں کی طرف اپنی محبت اور جزبات کا اظہار کیا ہے. ایسے ہی پاکستان کے نامور ادارکار اور صحافی حمزہ علی عباسی نے بھی برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت دی ہے.
اپنی ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ دنیا کو یہ بات یاد رکھ لینی چاہیے کہ برہان وانی جیسے پڑھے لکھے کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج کے طلم وتشدد نے قافلہ تحریک آزادی میں شامل کیا ہے. بھارتی افواج نے اس کے خاندان سمیت دیگر کشمیریوں پر طلم کی انتہا کردی ان کی تذلیل کی گئی پھر اسی بات نے برہان کو بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کھڑاہونے پر مجبور کیا اور پھر وہ اپنی قوم کی عزت ،تکریم اور بھارتی افواج سے آزادی کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا ہم اس کی شہادت پر اس کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں.