حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی

0
34

لاہور :احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی.حمزہ شہباز کو کورونا خدشات کے تحت پیش نہیں کیا گیا.حمزہ شہباز پر ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے.

حمزہ شہباز ،سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی،شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جعلی غیر ملکی ترسیلات کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا.حمزہ شہباز کے وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کروا چکے ہیں، نیب پراسیکیوٹر

سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حمزہ شہباز کو 190 سے زائد دنوں سے گرفتار کیا گیا مگر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 کو پس پشت ڈالا گیا، چیئرمین نیب نے تحقیقات کیلئے قانونی رائے نہیں مانگی.اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ خصوصی قانون ہے جس میں چیئرمین نیب کو مداخلت کا اختیار نہیں,چیئرمین نیب کو صرف آرڈیننس کی دفعہ 18 کے تحت تحقیقات کا اختیار ہے,نیب کی تحقیقات 2005 سے 2008 کے دوران بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کے گرد گھومتی ہیں، حمزہ شہباز.

حمزہ شہباز کیخلاف کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی گئی،حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات آئین کے آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، نیب کو سرے سے ہی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا اختیار نہیں،2005 سے 2008ء حمزہ شہباز پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، بیرون ملک سے وصول رقم 14 سال پرانی ہے جس کا صرف محدود ریکارڈ موجود ہے، حمزہ شہباز کے وکیل کا موقف

Leave a reply