حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

0
46

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آ گئی، مریم نواز نے کہا کہ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم اور اسکی جعلی حکومت جو مرضی کرلے، مسلم لیگ ن ہر صورت عوام کی آواز بنے گی، جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے نئی، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے، یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار !

کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔۔ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔۔۔ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشاءاللہ !

معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیئے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں
گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا.جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا

Leave a reply