fbpx

پنجاب میں بھی تبدیلی آ گئی حمزہ شہباز وزیراعلی منتخب

پنجاب میں بھی تبدیلی آ گئی حمزہ شہباز وزیراعلی منتخب ہو گئے
حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے مدمقابل امیدوار چودھری پرویز الٰہی کو ایک بھی ووٹ نہ پڑا حمزہ شہباز کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے بھی ووٹ ڈالے ۔ڈپٹی سپیکر نے ووٹوں کی گنتی کے بعد حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کیا

قبل ازیں پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ
ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ساتھیوں کے ہمراہ ایوان میں موجود ہیں پنجاب اسمبلی کا ساؤنڈ سسٹم بند ہے ساؤنڈ والا روم لاک کرکے عملہ بھاگ چکا ہے ڈپٹی اسپیکر پنجاب لاؤڈ اسپیکر پر کاروائی چلارہے ہیں ڈپٹی اسپیکر میگا فون کے ذریعے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں پنجاب اسمبلی میں شور شرابا کیا گیا ڈپٹی اسپیکر نے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی حکومتی ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراو کر لیا ڈپٹی اسپیکر گیلری میں کھڑے ہو کرایوان کی کارروائی چلارہے ہیں مونس الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے کارروائی شروع ، ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کردیا تحریک انصاف کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع کر دی گئی سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کے دروازےبند کرنے کا حکم دے دیا ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک کوئی ایوان میں داخل اور باہر نہیں جاسکتا

رینجرز کے دستے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے،

مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو پولیس اور ایک چوزے کی مدد سے یرغمال بنایا گیا ہے.چوہدری پرویز الہی جیسے معزز اور سینئر سیاست دان پر قاتلانہ حملہ افسوس ناک ہے.کیا عدالتیں اب نوٹس لیں گی یا انارکی کو یونہی پھیلنے دیا جائے گا؟

ن لیگی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید گجر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر تشدد، بال کھینچنے اور ہاتھا پائی کی شدید مذمت کی جاتی ہے. پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے سے حساب لیا جائے گا

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی ھے

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے