حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

*حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد* لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے رہنماحمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فیصلہ سنایا۔ دوران سماعت وکیل نیب نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے،حمزہ شہبازکےاکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں بیرون ملک سے پیسے ٹرانسفر ہوئے۔ وکیل حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ قانون کیوں لاگو نہیں ہوتا؟ حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز شریف کے اکاونٹ میں پیسے قانون بننے سے پہلے ٹرانسفر ہوئے،منی لانڈرنگ کا پہلا آرڈیننس 2007 میں آیا، یہ آرڈینس 90 روز بعد ختم ہوگیا،دوسرا آرڈینس 2009 میں آیا، جبکہمنی لانڈرنگ کا قانون 2010 میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں، نیب نے منی لانڈرنگ قانون کا غلط استعمال کیا اور وارنٹ جاری کیے۔ … حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ پڑھنا جاری رکھیں