حمزہ شہباز کے اکاونٹس میں کتنے ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، نیب نے عدالت میں بتا دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ، حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی جارہیں ، جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ گرفتاری کی وجوہات بتا چکے ہیں، نیب وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے حمزہ شہباز پر الزامات درست ہیں،ضمانت خارج کی جائے ،جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کےخلاف نیب کی انکوائری اختیارات سے تجاوز ہے،انکوائری شروع کرنے کےحوالے سے چیئرمین نیب کی اجازت سےمتعلق تحریری حکم نہیں دیاجارہا،اگرچیئرمین نیب کا ایسا اجازت نامہ موجود نہیں تو تمام کارروائی جعلی ہے،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری کی اجازت اور گرفتاری کی وجوہات حمزہ شہباز کو فراہم کر دی گئی ہیں،بہت ساری دستاویزات قانون کےتحت دفتری رکارڈ کا حصہ ہیں جسے فراہم نہیں کیاجاسکتا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مزید بتایا کہ حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں 5 سو ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز پائی گئی ہیں، حمزہ شہباز نے بے نامی جائیدادیں بنائی ہیں. نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر تفتیش کیلیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں. سال 2000 میں حمزہ شہبازکےاثاثے 5سے 6 کروڑروپے کے تھے .

Comments are closed.