حمزہ شہباز کے جوڈیشیل ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

0
51

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگرملزکیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کر لی، درخواست گزار شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہبازشریف سینیٹ الیکشن میں مصروف ہیں، شہبازشریف آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ،عدالت نے درخواست منظور کر لی اور استفسار کیا کہ کیاحمزہ شہبازموجودہیں؟ جس پر حمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے ،

جج نے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہناچاہتےہیں؟ حمزہ شہباز نے کہا کہ میں عام آدمی ہوں، گنہگار ہوں لیکن نیب مجھ پرکرپشن ثابت نہٰیں کر سکتی نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا،

عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ پر 9 اگست تک کی توسیع کر دی

 

رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

Leave a reply