حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

0
67

چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظورکرلی

حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری مل گئی، آج ہوں گے جیل سے باہر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشتاق چینی کوکل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا گیا تھا ،مشتاق چینی نے اقرار جرم کر کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست چیئرمین نیب کو دی تھی جس کے بعد شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کہچری نے مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا۔

حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ‌ کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ

 

حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کیا۔ 2 بنکس اکاونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،نیب لاہورمشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی .

حمزہ ضمانت، سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی

 

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

واضح رہے کہ نیب نے مشتاق چینی کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی فرار ہو رہا تھا

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا ہے،عدالت نے حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دیا تا ہم سپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جس کے بعد حمزہ شہباز گزشتہ روز بجٹ اجلاس میں بھی شریک ہوئے

رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

 

رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

Leave a reply