زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار

0
68

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا. حمزہ شہباز کے وکلاء عدالت میں پیش ہوں گے. حمزہ شہباز خود بھی عدالت آئیں گے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. سائلین اور وکلا کی دہری چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے. غیر متعلقہ افراد کا داخلہ لاہور ہائیکورٹ میں بند کر دیا گیا ہے.حمزہ شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتیں کرا رکھی ہیں۔

 

حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

 

رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

دوسری جانب نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی صورت میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی تیاری کر لی ہے. نیب کی خصوصی ٹیم عدالت کے باہر موجود ہو گی. حمزہ شہباز کے چئیرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں.گزشتہ سماعت پرعدالت نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ آئندہ پیشی پر وکلا پیش ہو کر دلائل دیں تا کہ اس پر فیصلہ سنایا جا سکے .

 

 

Leave a reply