حمزہ شہباز ضمانت کیس، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران ایک وکیل کی طبیعت خراب ہونے پر عدالت نے حکم دیا ہے کہ غیر متعلقہ افراد عدالت سے باہر چلے جائیں. اس معاملے میں وقت لگے گا

زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار

عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت،حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ،حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کےلیے عدالت پیش ہو گئے ہیں، ،حمزہ شہبازپر رمضان شوگرملز اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ہے ،پولیس اہلکاروں نے مسلم لیگ ن کےورکرز کو گیٹ پر روک لیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،حمزہ شہباز کے وکلاء سلمان بٹ اور اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں دلالئل دئیے اس موقع پر نیب کی ٹیم بھی عدالت میں موجود رہی. عدالت میں بدنظمی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا. دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے ہیں ، کچھ دیر عدالت میں آجائیں گے ،حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ عدالت حمزہ شہباز کی توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کرے،نیب سے ایف ایم یو دستاویزات مانگی تھیں،نیب نے نہیں دیں ،نیب نے صرف گرفتاری کی وجوہات،انکوائری، انویسٹی گیشن کی دستاویزات دیں، عدالت میں‌ سماعت کے موقع پرایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نیب جہانزیب بھروانہ اورنیب ٹیم کمرہ عدالت میں موجودہے. نیب کی جانب سے عدالت میں جمع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015میں36کروڑسےمقامی آبادیوں کےنام پررمضان شوگرملزکے لئے نالہ تعمیر کیا گیا،مقامی آبادیوں کےفنڈزرمضان شوگرملزکےلئے استعمال کئے گئے ،نیب نے عدالت میں کہا کہ حمزہ شہباز کے ہاتھ کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں،حمزہ شہبازنے12کمپنیزکرپشن سےبنائیں،جعلی اکاؤنٹس کاجال بُنا،حمزہ شہبازاپنی کرپشن سےخوفزدہ ہیں ،کیس کی سماعت کے دوران ایک وکیل کی طبیعت خراب ہو گئی جس پرعدالت نے کہا کہ غیرمتعلقہ افراد کمرہ عدالت سے چلے جائیں،اس معاملے میں وقت لگے گا،

 

 

 

حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

Comments are closed.