کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز کی طبیعت بہتر ہو گئی، عطااللہ تارڑ
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز کی طبیعت بہتر ہے ، اہلخانہ نے بھی ملاقات کی ہے ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہبازکی طبیعت بہت بہترہے
عطا اللہ تارڑ کے مطابق حمزہ شہبازسے ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ حمزہ شہبازکا چودہ روز بعد کرونا ٹیسٹ کروایاجائےگا،
عطااللہ تارڑکہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے بار بار کہنے پر حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہیں کیاگیا جو افسوسناک بات ہے، حمزہ شہباز کا حق تھا کہ انہیں ہسپتال شفٹ کرکے دیکھ بھال کی جاتی،
ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہونے کے باوجود جیل میں رکھنا کیا دوسرے قیدیوں کےلئے خطرناک نہیں تھا؟، حمزہ شہباز کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہئیے حمزہ شہباز کی طبیعت خرابی شہباز شریف پریشان ہیں، عطااللہ تارڑ کہتے ہیں کہ کرپشن اورپھراس سلسلے میں کیسزکے باوجود شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہادری سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں،