وزیراعلیٰ بننے کیلئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں-

باغی ٹی وی : گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟ کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا؟۔

مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی تھی خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی خط میں کہا گیا کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کریں خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی-

پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

Leave a reply