حمزہ شہباز نے عدالت آنے سے کیوں کیا انکار؟ کیا ہم جیل چلے جائیں، عدالت

حمزہ شہباز نے عدالت آنے سے کیوں کیا انکار؟ کیا ہم جیل چلے جائیں، عدالت باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں رمضان شوگر ملز ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کیوں پیش نہیں ہوئے؟ جس پر جیل حکام نے کہا کہ جیل سے حمزہ شہباز کو لانے کے لیے بکتر بند گاڑی بھیجی ہے،حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں آنے سے انکار کردیا ہے عدالت نے برہمی کا اظہار کیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت جیل چلی جائے ؟عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ، پرویز ملک، عطاء اللہ تارڑ بھی عدالت پہنچ چکے ہیں نیب کی … حمزہ شہباز نے عدالت آنے سے کیوں کیا انکار؟ کیا ہم جیل چلے جائیں، عدالت پڑھنا جاری رکھیں