حمزہ ضمانت، سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی

0
29

حمزہ شہباز عبوری ضمانت کیس میں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی

 

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز ضمانت کیس، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نےدلائل دینا شروع کئے تو عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ ہمیں بتائیں نیب کا کیس کیا ہے؟ نیب کےپاس کیا ریکارڈ ہے کہ نیب حمزہ کی گرفتاری چاہتا ہے ؟نیب کے وکیل نے کہا کہ متعدد بینک اکاؤنٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں ،نیب کو حمزہ شہباز کیخلاف درخواست بھی آئی تھی جس پر کارروائی کی گئی حمزہ شہباز سے کال اپ نوٹس میں ان کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی رقوم کاپوچھاگیا ،حمزہ شہباز سےآف شور کمپنیوں کےبارے میں پوچھا گیا ،حمزہ شہباز نے نیب کےسوالات کےتسلی بخش جواب نہیں دیے،چند سال میں حمزہ شہباز کےاثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ،حمزہ شہباز کے ذرائع آمدن وہی رہے جو پہلے تھے ،لاہور کے مختلف بینکوں سے حمزہ شہباز نے 500 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں .حمزہ شہباز کو 7 نوٹسز بھیجے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ،مشکوک اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا اور حمزہ نے منی لانڈرنگ بھی کی،شہباز شریف فیملی کے 1999 میں اثاثے 50 ملین تھے ان کےاثاثوں میں 380 ملین کا اضافہ ہوا جو آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا جب جواب مانگا تو کہا گیا ، جو جواب ہوگا ہائیکورٹ میں دیں گے .جس پر عدالت نے کہا کہ آپ عدالت کو بتائیں کتنی کمپنیاں رقوم منتقل کرنے میں ملوث ہیں، نیب نے کہا کہ پاکستان سےدوکمپنیاں ملوث ہیں، بیرون ملک بھی کمپنیاں ملوث ہیں،نیب کے وکیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں صرف حمزہ شہباز نہں بلکہ شہباز شریف، سلمان شہباز بھی شامل ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ صرف حمزہ شہباز کےبارے میں بات کی جائے،عدالت نے سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی کر دی.

 

 

حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

Leave a reply