حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکارحمزہ علی عباسی کی گٹار پر ترکی کے مقبول تاریخی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی دھن نہایت خوبصورتی سے بجانے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے باغی ٹی وی :اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں https://www.instagram.com/p/B_yUaK7Bwti/?igshid=1xk06jt4qw739 ’ارطغرل غازی‘‘ کے مداحوں میں اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں انتہائی منفرد انداز میں شو سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اپنی اہلیہ نمل خاور کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو میں عباسی گٹار پر شو کا تھیم سانگ چلا رہے ہیں۔ جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے حمزہ علی عباسی اتنی خوبصورتی سے دھن بجارہے ہیں کہ مداح ان کا یہ نیا ٹیلنٹ دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں خیال رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی … حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل پڑھنا جاری رکھیں