حمزہ شہباز کے جوڈیشنل ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع،عدالت کا نیب کو بڑا حکم

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے جوڈیشنل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز سمیت سات ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس اگست تک توسیع کردی ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،تاہم حمزہ شہباز سمیت سات ملزمان کو تیرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش نہ کیا گیا۔

دوران سماعت جیل حکام نے ملزمان کے ورانٹ عدالت میں پیش کئے،جس پر احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج سجاد احمد نے حمزہ شہباز سمیت سات ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس اگست توسیع کرتے ہوئے نیب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا۔

یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

عدالت نے دوران سماعت دیگر چھ ملزمان قاسم قیوم، فضل داد عباسی، شعیب قمر، نثار احمد، مسرور انور اور راشد کرامت کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کنٹینرز اور بیرئیرز لگا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند کیا گیا جبکہ سیکیورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

Leave a reply