fbpx

ہاں قتل کیا،افسوس نہیں،گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم کا اعتراف جرم

ہاں قتل کیا،افسوس نہیں،گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم کا اعتراف جرم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے کیس میں ملزم آفتاب نے تحقیقاتی اداروں کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کوئی افسوس نہیں ، پھانسی کی سزا دی گئی تو قبول کر لوں گا

بھارتی میڈیا کے مطابق آفتاب نے اپنی گرل فرینڈ شردھا کو اپنے فلیٹ میں قتل کیا اور پھر اسکی لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیئے تھے، پولیس ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے، ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ملزم نے کہا کہ مجھے شردھا کے قتل پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں،شردھا کی لاش کے ٹکڑے کرنے کی دھمکی میں اسے چھ ماہ سے دے رہا تھا، وہ مذاق سمجھتی رہی، اب اگر مجھے اس جرم میں پھانسی پر بھی لٹکا دیا جائے تو مجھے کوئی افسوس نہیں ہو گا، ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فلیٹ پر ہی شردھا کا قتل کیا تھا،

شردھا قتل کیس کو 20 روز ہو چکے ہیں، تحقیقاتی ادارے چاہتے ہیں کہ جلد از جلد کیس مکمل ہو اور عدالت کیس کا فیصلہ سنائے تا ہم ملزم بڑا شاطر ہے، ملزم سے پولیس ہندی میں سوال کرتی ہے تو ملزم انگریزی میں جواب دیتا ہے، ملزم عدالتی ریمانڈ پر ہے اور عدالت کے حکم پر ہی ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کروایا گیا تھا، اب آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کیا جائے گا،اس ضمن میںعدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے اسکی بھی اجازت دے دی ہے، دہلی کے امبیڈکر ہسپتال میں ملزم کا کل ٹیسٹ ہو گا

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے ,میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی میں ملزم نے جس فلیٹ میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا تھا ، قتل کے وقت اس نے موٹر چلا دی تھی تا کہ اسکی چیخیں کسی کو سنائی نہی دیں، ملزم نے ممبئی کی شردھا کو قتل کر کے اسکی لاش فریج میں رکھی اور اٹھارہ دن تک لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزم کو دہلی پولیس چھترپور کے جنگلاتی علاقہ میں لے گئی اور تقریبا تین گھنٹے گزارے ،ملزم سے تحقیقات کی گئیں اور اس نے لاش کے ٹکڑے کہاں کہاں پھینکے ان مقامات کے بارے میں ملزم سے پوچھا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم تیز دماغ والا ہے، ملزم کو ہندی آتی ہے لیکن وہ سوالوں کے جواب انگریزی میں دیتا ہے، ملزم نے تسلیم کیا کہ جب وہ لاش کے ٹکڑے کرتا تھا تو اسوقت قتل کرنے کی طرح موٹر چلا دیتا تھا تا کہ ٹکڑے کرنے کی بھی آوازیں دور تک نہ جائیں،

ملزم کے پڑوسیوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ملزم کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتا تھا،شام کو ملزم روز گھر آتا تھا، کسی کے ساتھ اسکی دوستی وغیرہ علاقے میں نہیں تھی، ملزم اپنا کھانا بھی آن لائن ڈلیوری سے منگواتا تھا،اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اگلے روز مارکیٹ گیا وہاں سے 23 ہزار کی فریج خریدی، اسے گھر لایا اور لاش فریج میں رکھ دی، جس چاقو سے ملزم لاش کے ٹکڑے کرتا تھا اسے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی