کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

0
34

کوئٹہ :کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی صدرشوکت جدون کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن شہید امیر محمد دستی کے سامنے ہوا، اور ملزمان کا ہدف پولیس اہلکار تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کی بدولت دہشت گرد اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔

ژوب میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا سپاہی شہید

ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کی ٹیمیں طلب کرلی گئیں، اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اور دستی بم بھی ملا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

ادھر اس سے پہلے آج ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں، مقابلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

روس: اولڈ ہوم میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 معمر افراد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی، علاقے میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشتگروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔

Leave a reply