ہانیہ عامر کی خوبصورت سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے

0
68

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مارننگ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک دلکش سیلفی شیئر کی ہے ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے جیسے وہ ابھی ہی اُٹھی ہیں اور مداحوں کے ساتھ فن کے طور پر سیلفی شئیر کی ہے-
https://www.instagram.com/p/CETd4IqjmEM/?igshid=7d1qdaiqz8o6
انسٹا گرام پر شئیر کی گئی مارننگ سیلفی میں میگ کے بغیر سلیپنگ ڈریس میں ملبوس ہانیہ عامر خوب جچ رہی ہیں اُن کے چہرے پر لگا چشمہ بھی اُن کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے ۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مارننگ سیلفی پر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اورمداح ہانیہ کی اس سیلفی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں ۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مارننگ سیلفی پر پاکستانی اداکار و گلوکار علی گُل پیر نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اُن کی تعریف کی ۔

علی گُل پیر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنی زندگی میں اتنا ہی پر سکون ہونا چاہتے ہیں اور ہانیہ عامر کے سلیپنگ ڈریس جیسا سوٹ پہن کا ڈرائیونگ کرنا چاہتے ہیں وہ ہانیہ عامر ک کی یہ سیلفی دیکھ کر اُن سے حسد محسوس کر رہے ہیں ۔

ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

اداکارہ اشنا شاہ نے خود کو غریب کیوں قرار دیا؟

صدف کنول نے شہروز سبزواری کی سالگرہ یاد گار بنا دی

Leave a reply