ہانیہ عامر نے بتا دیا وہ کیسی زندگی چاہتی ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈونٹس کے بارے میں ایک ٹویٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ڈونٹس بے حد پسند ہیں اور وہ ایسی زندگی چاہتی ہیں جس میں ڈونٹس ہر وقت ان کے پاس رہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہانیہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ ڈونٹس کے ڈبے کے پاس سوئی ہیں اور ایسی ہی زندگی وہ چاہتی ہیں
ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر جہاں مداحوں نے پُرمزاح تبصرے کئے وہیں ساتھی اداکار بھی پیچھے نہ رہے اور اُن کو مداح کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے ڈونٹس کا ڈبہ مانگنے لگے مگر ہانیہ کو ڈونٹس کا ڈبہ کس نے دیا اس راز سے عاصم نے سب کو آگاہ کردیا
عاصم اظہر نے ہانیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مہربانی میڈم مگر ڈیلیوری والے کو بندہ ٹِپ بھی دے دیتا ہے ساتھ ہی غصے والی ایموجی استعمال کی
ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر اداکار فہد مصطفی نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بھی تھوڑے سے ڈونٹس بھیج دیں میں بھی زندگی جینا چاہتا ہوں
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تو کافی ہیں دونوں تقریبات میں ساتھ ساتھ دکھائی بھی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کی نوک جھونک بھی جاری رہتی ہے جس سے ان کے چاہنے والے بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں