اپوزیشن کے لیے خوشیاں ہی خوشیاں : وزیر اعظم نے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرلیا

0
33

ٹوکیو:اپوزیشن کے لیے خوشیاں ہی خوشیاں : وزیر اعظم نے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صحت مسائل کی بنا پر سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ وزیراعظم اپنے فیصلے کی وضاحت کے لئے آج ایک نیوز کانفرنس کریں گے۔

جاپانی وزیراعظم نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران دو بار ہسپتال کا دورہ کیا ہے جس سے یہ قیاس آرائی جنم لے رہی ہے کہ ان کی صحت بگڑ گئی ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ جناب آبے طبی مسائل کی بنیاد پر یہ عہدہ چھوڑیں گے۔

ذرائع کےمطابق اس سے پہلے 2007 میں صرف ایک سال عہدے پر رہنے کے بعد، آنت کی سوزش کی بیماری کی وجہ سے وہ سبکدوش ہو گئے تھے۔

ایوان زیریں کے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعد وہ سن 2012 میں اس اعلیٰ عہدے پر دوبارہ فائز ہوئے تھےاس سات سالہ معیاد کے ساتھ وہ جاپان کے طویل ترین عرصے تک ذمہ داریاں انجام دینے والے رہنما بن گئے ہیں۔

جناب آبے اپنے عہدے پر مزید ایک سال کے لئے فائز رہ سکتے تھے۔مرکزی حکمران جماعت، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کی حیثیت سے ان کی مدت اگلے سال ستمبر میں ختم ہونی تھی۔

Leave a reply