300 بھارتی شہریوں کے لئے خوش خبری
بالآخر بھارت کو پاکستان میں پھنسے ہوے اپنے شہریوں پر ترس آہی گیا. بھارت نے لاک ڈاون اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود 300 کے قریب بھارتی شہریوں کوہفتہ کے روز اپنے وطن جانے کی اجازت دے دی. ہفتہ کے روز پاک بھارت واہگہ اٹاری سرحد ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولی جا رہی ہے جہاں سے 300 بھارتی شہری اپنے ملک روانہ ہوں گے. ان شہریوں میں پاکستان میں زیر تعلیم 80 کے قریب کشمیری شہری بھی شامل ہیں جو لاہور کی مختلف تعلیمی درس گاہوں میں زیر تعلیم ہیں. اس کے علاوہ 10 بھارتی شہری اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں جب 12 ننکانہ صاحب میں اپنے عزیزواقارب کے ہمراہ رہ رہے ہیں . باقی دو سو کے قریب بھارتی شہری کراچی اور سندہ کے مختلف شہروں میں موجود ہیں. یہ تمام شہری کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاون اور پاک بھارت سرضدیں بند ہونے وجہ سے پاکستان میں پھنس گئے تھے جنہوں نے کئی مرتبہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اپنے وطن واپسی کے لئے رابطہ کیا لیکن بھارت نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر انہیں بھارت جانے کی اجازت نہیں … 300 بھارتی شہریوں کے لئے خوش خبری پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں