حق بادشاہ سرکار نےکورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا
حق بادشاہ سرکار نے کورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا
باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں دریافت ہو سکی لیکن عالمی ادارہ صحت کی طرف لوگوں کو اس سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدبیر سے اپنانے کے لئے کہا جا رہا ہے جس میں بار بار کسی اچھے سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا خود کو صاف رکھنا اور سماجی و معاشرتی سرگرمیوں سے دوری اختیار رکھنا وغیر ہ شامل ہے
علاوہ ازیں جہاں سوشل میڈیو پر اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے دیسی علاج اور چند روحانی علاج اور قرآنی آ یات بھی بتائی جا رہی ہیں وہیں حق باسشاہ سرکار نے کورونا وائرس کا آن لائن علاج شروع کر دیا ہے
حق بادشاہ سرکار نے کرونا کا آن لائن علاج شروع کر دیا#StayAtHomeChallenge#COVID #CoronaVirusUpdate pic.twitter.com/reP5OQKzLk
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 19, 2020
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسمیں حق بادشاہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ابھی انشا ء اللہ کورونا وائرس کا پہلا دم ہو رہا ہے آپ سب پہلے دم کے لئے تیار ہو جائیں تاکہ پہلا خصوصی دم ہو جائے اس کے لئے سب اپنے اپنے سروں پر ہاتھ رکھ لیں تا کہ خصوصی دم میں شامل ہو جائیں ویڈیو میں انہیں منہ میں کچھ بڑ بڑا کر دم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے