حقیقت کا رنگ …!!! بقلم:جویریہ بتول

0
29

حقیقت کا رنگ …!!!
[بقلم:جویریہ بتول]۔
اس راہ زندگی میں چلتے ہوئے…
ان پگڈنڈیوں پہ مچلتے ہوئے…
کہیں صحراؤں کی آغوش میں…
کبھی تند ہواؤں کے دوش میں…
کہیں دریا کی لہروں کا نظارہ کرتے…
کبھی رفعتوں پہ چمکتا ستارہ دیکھتے…
کبھی مسکرانا چاند کی چاندنی سے…
یا کہیں کھلکھلانا گلشن کی جوانی سے…
کوئی سمجھ سکا یا بھُلا گیا…
رہا سدا کا وفادار کہ کردغا گیا…
موسم کے سرد و گرم سے…
حالاتِ خوشی و غم سے…
حسن اخلاق کے سفرِ پیہم میں…
رویوں کی نرمی و خم سے…
کوئی دل کے تار ہلا گیا…
لہجے کی تلخی و ضرب سے…
سرِ بزم کوئی نیچا دکھا گیا…
کوئی رازِ دل کا امین ہوا…
دل کی گہرائی کا مکین ہوا…
کوئی ظاہر کی مسکراہٹ میں…
جوش کی اُٹھتی آہٹ میں…
وفاداری کے روپ میں…
تپتی،تڑپتی دھوپ میں…
کوئی کر جب وارِ جفا گیا…
ہاں جگا گیا…
کُچھ سکھا گیا…
آنکھوں کے سامنے آئے…
پردے سب ہٹا گیا…
قدموں پہ اپنے چلنے کا…
سلیقہ بھی بتا گیا…
کہ اس جہاں میں سب سہارے…
عارضی ہیں…
بیوپاری ہیں…
مداری ہیں…
مخلصی کی پانیوں میں…
بے غرض سی روانیوں میں…
حقیقی چہرہ دکھانے والے…
اندر باہر مسکرانے والے…
حقیقت کی رہ دکھانے والے…
_بہت کم ہیں__
جو چلچلاتے زخموں کا…
ہوتے دیرپا مرہم ہیں…
ان رنگ برنگی راہوں پر…
طغیانی کہ ساحلوں پر…
ہیں تماشائی بہت…
اور جو گہرا زخم ہیں…!!!
حقیقت کے روپ میں چہرے…
یاں بہت کم ہیں…
ہاں بہت کم ہیں…!!!!!!
==============================
[جویریات ادبیات]۔
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤

Leave a reply